• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں جھڑپیں: صہیونی فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال

منگل 09-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین میں جھڑپیں: صہیونی فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آکر متعدد ارفراد زخمی ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں پھینکی گئی آنسو گیس کے باعث علاقے میں موجودکئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مغربی نابلس میں اللبن اشرقیہ میں صہیونی بلدیاتی ادارے کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں یہودی کالونیوں کی مسلسل توسیع کے خلاف مظاہرے کے دوران  غیر قانونی اسرائیلی  آبادکاروں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس میں قابض فوج کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر براہ راست ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں بر سائی گئیں۔

صہیونی فوج  کی گولیوں کا شکار ہوکر متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئےجنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا جس کے باعث کئی مظاہرین بے ہوش ہوگئے اور درجنوں افرادکو سانس گھٹنے کی شدید تکلیف کی شکایت پر ہسپتال لایاگیا ہے۔

 خیال رہے کہ  مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکام  کی جانب سے یہودی کالونیوں کی مسلسل توسیع نہ صرف فلسطینی عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش ہے بلکہ ان یہودی کالونیوں کی آڑ میں فلسطینی زراعت، معیشت اور صنعت کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلی فوجاللبن اشرقیہصہیونی آباد کارصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.