(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج کا ایک اہلکار ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے صیہونی حکام کا گزشتہ دو روز سے لاپتہ فوجی سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں اہلکار کا نام نا ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب کے وسطی علاقے کفر سابا کے مقام پر قائم میلیٹری کیمپ میں تعینات صیہونی فوجی لاپتہ ہوگیا ہے جس سے گزشتہ دو روز سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
اسرائیلی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والا اہلکار فوجی یونیارم میں ملبوس تھا اور اتوار کی صبح اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا لیکن گھر نہیں پہنچا جس پر اس کے گھروالوں کی جانب سے حکام سے رابطہ کیا گیا تو فوجی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ، چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے لیکن تاحال لاپتہ اہلکار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔