(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوج کی پر تشدد کارروائی میں بے گناہ فلسطینی اغوا اور متعدد افراد کو زدو کوب کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے دھیشے کیمپ سے 19 سالہ فلسطینی نوجوان یوسف ہشام عرفہ کو ایک زبردست چھاپہ مارکارروائی کے نتیجے میں بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے تشددکا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں فلسطینی باشندوں نے پتھراؤ کے ذریعے قابض فوج کو علاقوں میں داخل ہونے سے روکاتاہم صہیونی فوج کی درجنوں گاڑیوں نے دھیشے کیمپ کا گھیراؤ کر کے یوسف ہشام عرفہ کے گھرسے تشدد کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔