(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شدید بارش اور برف باری میں بھی ہفتہ وار انسداد آبادکاری مارچ کے آغازپر ہی صہیونی فوجیوں نے قلقیلیہ کےگاؤں پر دھاوا بول کرمارچ کے شرکاءپر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کے مطابق آج صبح سے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی شدید بارش اور برف باری کے باوجود قلقیلیہ کے گاؤں کفر قدوم میں صہیونی آبادی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف9 سالوں سے جاری ہفتہ وار پرامن مارچ کے آغاز پر ہی صہیونی فوجیوں نے شرکاءکومنتشر کرنے کے لیے بےدریغ ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں۔
ہفتہ وار مارچ کو بارش اور برف باری کے باوجود جاری رکھنے والے فلسطینی باشندےصہیونی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جبکہ فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی صہیونی کارروائی کے جواب میں سنگ باری کی گئی۔
واضح رہےکہ کفرقدوم میں فلسطینی باشندوں کا یہ ہفتہ وار احتجاجی مارچ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف گزشتہ 9 سالوں سے جاری ہے۔