(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ناصر القدوہ کی جانب سے مرکزی کمیٹی کا بائیکاٹ احتجاجی نہیں بلکہ وہ پارلیمانی انتخابات میں تحریک فتح کی قیادت کے ساتھ مل کر چلنے کی بجائے کسی دوسرے گروپ کی حمایت کرنے پر سوچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ میں تحریک فتح کے صدر محمود عباس کی جماعت کی جانب سےاجلاس منعقد ہوا جس میں فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسین الشیخ کی اسرائیلی جیل ھداریم میں قیدرہ نما مرون البرغوثی سے ملاقات، انہیں انتخابات میں حصہ نہ لینے پرقائل کرنے کی کوشش، پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کے ساتھ قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے مصالحتی مذاکرات اور مئی میں فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تحریک فتح کی شرکت جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ تحریک کےایک اہم رہنما ناصر القدوہ کی جانب سےجماعت کے اس اہم اجلاس میں شرکت کا بائیکاٹ کر دیا گیا جس کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ناصر القدوہ کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ احتجاج نہیں بلکہ وہ آنے والے انتخابات میں الگ انتخابی ایجنڈے یا انتخابات میں کسی دوسرے گروپ کی حمایت کرنا ہے۔