(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینی قیدی کی انسانی حقوق کے گروپوں کی مدد سے مصنوعی طریقے سے نطفہ (مادہ تولید) کی منتقلی کےذریعے بچے کی پیدائش عمل میں آئی۔
فلسطین اسٹڈی سینٹر برائے حقوق اسیران کے مطابق آج صبح فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں خان یونس سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی غیر قانونی جیلوں میں پابند سلاسل 35 سالہ فلسطینی اسیر محمد القدرہ کے گھر بچے کی ولادت عمل میں آئی ہے۔
اس حوالے فلسطین اسٹڈی سینٹر برائے حقوق اسیران کے سربراہ ریاض الشقر کی جانب سے جاری بیان کہا گیاہے کہ صہیونی غیر قانونی جیلوں میں11 سال سے پابند سلاسل بے گناہ فلسطینی محمد القدرہ کی جانب سے انسانی حقوق کے گروپوں کی مدد سے مصنوعی طریقے سے نطفہ (مادہ تولید) کی منتقلی کے نتیجے میں آج جمعہ کے روز اسیرکے گھر بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد مصنوعی طریقے سے (مادہ تولید) کی منتقلی کےذریعےپیدا ہونے والےفلسطینی اسیروں کے بچوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔