(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقو ں میں گھر گھر تلاشی کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران تین بچوں سمیت آٹھ فلسطینیوں کو اغواء کیا،۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس اور اس کے مضافات میں چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو اغواء کیا جبکہ ضلع سلوان کے مضافاتی علاقے بیت الھوا میں سے تین 18 سال سے کم عمر تین بچوں کی اغواء کیا، صیہونی فوج کی بلا جواز کارروائی پر علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور پتھراؤ کیا جس پر صیہونی فوج نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
صیہونی فوج نے بیت الدقہ میں 25سالہ سامی ریان اور الخلیل شہر کے علاقے بیت العمر میں احمد ابو مریعہ کے گھرپرچھاپہ مارتے ہوئے دونوں افراد کو اغواء کیا دوسری جانب اسرائیلی فوج نے سابق اسیرماہر برقان جو حالیہ انتظامی حراست کے تحت اپنی سزا پوری کرکے رہاہوئے تھے ان کو اس وقت دوبارہ گرفتار کرلیا جب وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔