(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین میں فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر الحاج اسماعیل جبر،التحریر آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عدنان الحسینی ، رال اللہ شہر اور البیرہ شہر کے گورنر ليلى غنام وعبدالله صيام، مقبوضہ بیت المقدس کے نائب گورنر سمیت فلسطینی سینٹرل ایگزیگٹوکمیٹی کے اراکین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آج صبح مقبوضہ فلسطین کی اہم سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں بیت المقدس کے گورنر عدنات غیث کی رہائی کو معطل کرتےہوئے ان کی مدت حراست میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت فلسطینی طلبہ و طالبات کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہوئے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر قانونی اقدامات جاری رکھے گئےتو اس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے۔
مظاہرین نےکہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہمارے مطالبات میں 1967 کی سرحدوں پر اسرائیل کی واپسی فلسطینی مقبوضہ علاقوں سے دستبرداری یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس سے دستبرداری کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
واضح رہے کہ گورنر یروشلم عدنان غیث کو صیہونی فوج نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت تین ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور آج کی رہائی کا دن تھا تاہم عدالت نے مدت حراست میں مذید توسیع کردی ۔