• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ بیت المقدس کے گردو نواح میں صہیونی فوج کی پر تشدد کارروائیاں

جمعہ 15-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ بیت المقدس کے گردو نواح میں صہیونی فوج کی پر تشدد کارروائیاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے کر صہیونی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں گرفتاریوں کی مہم چلائی جس کے نتیجے میں الطور قصبے میں 8 فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی فورس نے الطور قصبے میں فلسطینی باشندوں کے گھروں پردھاوا بولا اور درجنوں افراد پر تشدد کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان گرفتاریوں میں زیادہ ترافراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے نام محمد اکرم ابو الھوا ، خلیل عطا ابو الھوا ، ابراہیم ابو الھوا ، فادی حجازی ابو الھوا ، آدم سامی ابو الھوا ، تامر محمود ابو لھوا ، اشرف غیث ، داؤد ابو حطب بتائے جاتے ہیں۔

قابض فوج  نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب حطہ کے مقام پر بھی گھر پر حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان امین دویک کو بھی گرفتار کرلیا۔

تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ نے ان فلسطینی باشندوں کو تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Tags: الطور قصبہبیت حطہصہیونی فوجی کارروائیاںصہیونیئزممقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.