(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر محمود عباس نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اپنے ایک ایسے دوست کا ارض مقدس پراستقبال کررہا ہوں جس نے مقامی اور بین الا قوامی ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقو ق کی بات کرتے ہوئے کبھی بھی بخل سے کام نہیں لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے دفتر میں ہونے والی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فلسطینی صدر نے روسی ہم منصب پیوٹن کو قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر، امریکا کی جانب سے نام نہاد صدی کی ڈیل اور فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے التواء میں اسرائیلی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
صدر عباس نے گذشتہ برسوں کے دوران روس کی جانب سے فلسطینی قوم کی سیاسی ، معاشی ، مالی ، سلامتی اور ثقافتی حمایت پراظہار تشکر کرتے ہوئے خطے میں روس کے مثبت اور موثر کردار کی بھی تعریف کی، اس موقع پر روسی صدر نے فلسطین اور روس کے تاریخی تعلقات کی تعریف کی اور فلسطین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔