(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے علی الصبح 4 بچے فلسطینی آبادی پر دھاوا بولا اور ایک خاتون سمیت چار فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق صہیونی فوج نے آج علیٰ الصبح چار بچے کے قریب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شعفاط پناہ گزین کیمپ اور العيسيویہ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو فلسطینی بھائیوں احمد حربی عبید اور ایاد عبید کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتارکرلیا جبکہ ایک خاتون اور ان کے شوہر کو بھی گرفتارکرلیا۔