(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) دو روز قبل مقبوضہ بیت المقدس کے جنگل میں لگنے والی آگ نے سیکڑوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں پہاڑوں پرلگنے والی آگ تاحال جاری ہے جس پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوشش کی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگل کی آگ پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
گذشتہ دو روز قبل لگنے والی آگ دو کلومیٹر تک پھیل گئی ہے ،تیز ہوا کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہے ، لگنے والی آگ کے باعث سیکڑوں غیر قانونی صیہونی آبادکارواپنے گھروں سےنقل مکانی کرچکے ہیں ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیلی پبلک سیکورٹی کے وزیر عمر بار لیو اور قومی سلامتی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد ی اداروں سے مدد کی درخواست کریں ۔