(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے علاقے میں گھر گھر چھاپوں کے دوران فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان سے بھاری رقوم بھی چھین لیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ میں بلاجواز کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورگھروں میں داخل ہوکر فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تلاشی کے بہانے ان کی رقوم بھی ہتھیالیں، صہیونی فوج نے فلسطینی املاک کے ساتھ روائیتی توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں ان کے قیمتی سسامان کو برباد کیا جبکہ علاقہ مکینوں پر مردو عورت کی تفریق کیے بغیر وحشیانہ تشدد کیا اور درجنوں فلسطینی شہریوں کو فوج پر حملوں میں ملوث ہونےکے جھوٹے الزامات لگا کر حراست میں لیتے ہوئےنا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔