(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پر تشدد سرچ آپریشن کے دوران فلسطینی نوجوان امیر عبیدہ،فائق الطوری،قیس العمر،صائب جریح نامی فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جس پرفلسطینی باشندوں نے شدید احتجاج کیا اور قابض ریاست کے خلاف احتجاجی نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں صہیونی فوج نے مظاہرین پر ربر کی دھاتی گولیوں سے فائرنگ کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔
قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں درجنوں زخمی ہونے والے مظاہرین کا علاج جاری ہے۔