• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشتگردی جاری: گھروں پر بمباری، فائرنگ، شہادتیں اور گرفتاریاں

اس مسلسل جارحیت کے نتیجے میں طولکرم اور اس کے کیمپوں میں اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ نور شمس مہاجر کیمپ سے 9 ہزار سے زائد افراد اور طولکرم مہاجر کیمپ سے 12 ہزار فلسطینیوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

بدھ 05-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشتگردی جاری: گھروں پر بمباری، فائرنگ، شہادتیں اور گرفتاریاں
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سب سے نمایاں طولکرم شہر اور اس کا مہاجر کیمپ ہیں، جہاں مسلسل 38ویں روز بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

منگل کی شام، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے مغربی جانب "نیٹسنی عوز” چیک پوسٹ سے فوجی کمک، بکتر بند گاڑیاں اور ایندھن کے ٹینکر بھیجے، جو شہید ثابت چوک، شارع الحدادین، اور پرانے گیراج کے علاقے میں تعینات کیے گئے۔ صیہونی فوج نے ان علاقوں میں کرنسی ایکسچینج کی دکانوں کے دروازے توڑ کر اندر گھس کر تلاشی لی اور وہاں موجود سامان کی توڑ پھوڑ کی اور کرنسی لوٹ لی۔

ابھی تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے طولکرم اور نور شمس مہاجر کیمپوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، جہاں داخلے اور نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ صیہونی فوج نے ان کیمپوں کے آس پاس پیدل گشت بڑھا دیا ہے، گھروں پر دھاوا بول کر انہیں تباہ کیا جا رہا ہے، رہائشیوں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کر کے زبردستی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

اس مسلسل جارحیت کے نتیجے میں طولکرم اور اس کے کیمپوں میں اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ نور شمس مہاجر کیمپ سے 9 ہزار سے زائد افراد اور طولکرم مہاجر کیمپ سے 12 ہزار فلسطینیوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

الخلیل میں گھروں کی مسماری

اسی سلسلے میں، بدھ کی صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے الخلیل شہر میں دو گھروں کو دھماکہ کر کے تباہ کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا” کے مطابق، قابض فوج نے شہید محمد مسک کا گھر ابو الدعجان کے علاقے میں اور اسی طرح اسیر زخمی احمد الہیمونی کا گھر جامعہ محلے میں دھماکے سے اڑا دیا۔

گزشتہ رات، صیہونی فوج نے الخلیل کے متعدد علاقوں پر دھاوا بولا اور اسیر احمد الہیمونی کے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ ان کی رہائش گاہ کو منہدم کیا جائے گا۔”کوئی پرواہ نہیں، گھر گیا تو کیا ہوا، ہمیں کچھ بھی فرق نہیں پڑتا، ہم اس زمین پر ثابت قدم ہیں۔”

براہ راست فائرنگ اور تشدد

بدھ کی صبح، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے الخلیل کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی اور انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے عین صباح محلے میں ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کندھے اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ ایک لڑکی کو کندھے پر گولی لگی۔ اسی طرح دو دیگر لڑکیوں کو تشدد اور گولیوں کے چھروں سے زخمی کر دیا گیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.