(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احتجامی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوج نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد زخمی جبکہ درجنوں بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں عقبہ کیمپ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے ایک پر امن جلوس پر قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ۔
قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث درجنوں بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ، صیہونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کے بعد متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے نام پر نام نہاد سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کو پیش کرنے کے بعد سے پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ، فلسطینی کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے امریکا کے پیش کردہ یکطرفہ منصوبے کو یکسر مستردکردیا ہے ۔
(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)