• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مشرقی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شہری شہید، متعدد زخمی

آج جمعہ کے روز غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 17-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
مشرقی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شہری شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شجاعیہ کے علاقے میں واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

اسی دوران خان یونس کے مشرقی علاقوں اور غزہ شہر کے مختلف حصوں پر بھی اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری جاری رہی، جبکہ فوجی گاڑیوں نے متعدد مقامات پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل جمعرات کی شام بھی غزہ کے زیتون محلے اور خان یونس میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بچہ سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

فیلڈ رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے بچے کی شناخت صالح بدوی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ خان یونس میں ارد اللایمون کے علاقے میں ایک اور شخص فائرنگ سے شہید ہوا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور اکتوبر 2025 سے اب تک ان خلاف ورزیوں میں تقریباً 770 فلسطینی شہید اور 2,150 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: civilian deathEast GazaGaza StripGaza ViolenceHumanitarian CrisisIsraeli firingMiddle East ConflictPalestinian casualtiesshooting incidentwounded civilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.