(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی اہلکاروں نے بدترین تشدد کے درمیان بے گناہ فلسطینی شہری کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعدنامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میں جنین کیمپ پر رات گئے بلاجواز چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد افرادکو گھروں سے نکال کر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جبکہ فلسطینی شہری نورالبطراوی کو مزاحمتی گروہ سے تعلق کے بےبنیاد الزامات کے بعد بد ترین تشدد کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی فورس نے پر تشددکارروائی کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے گھروں پردھاوا بولا اور البطراوی پر بے بنیاد الزام لگا یا جبکہ درجنوں افراد سمیت البطراوی پر تشدد کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی غیر قانونی جیل انتظامیہ نے واضح نہیں کیا ہے کہ البطراوی کو کون سے اسرائیلی تفتیشی مرکز میں رکھا گیا ہے۔