(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے فلسطینی راہ گیروں پر پتھراؤ کیا اور فلسطینیوں کی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں شر پسند غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروپ نے صیہونی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی راہ گیروں پر پتھراؤ کیا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے ۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی آرگنائزیشن کے رکن غسان دغلس نے اس حوالے سے بتایا کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر طرح کی شرپسند سرگرمیوں میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے، انھوں نے بتایا کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے امن کے نام پر نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل لے بعد سے صیہونی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ۔