(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن میں عوام کی اتنی بڑی تعداد کا دفاع قبلہ اول کے لیے گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یمنی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عظیم الشان دفاع فلسطین مارچ منعقد کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے امریکی نام نہاد منصوبے”صدی کی ڈیل "کے خلاف احتجاج کیا، ملین مارچ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ جب تک پوری مسلم امہ کے مسلمان قبلہ اول میں نماز اورعبادت کا حق حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک حماس بندوق اٹھائے رکھے گی۔
دفاع فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما نے یمنی قیادت اور قوم کو فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار پران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یمن میں عوام کی اتنی بڑی تعداد کا دفاع قبلہ اول کے لیے گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یمنی قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انھوں نےمزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی تک فلسطینی قوم ہتھیار نہیں پھینکے گی اور کسی بھی قسم کی قربانی سےنہ پہلے گریز کیا اور نا اب گریز کرے گی قبلہ اول کو صیہونی قبضے سے چھڑاکر ہی دم لی گی ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی امریکی اور صہیونی نا انصافیوں پریک آواز ہے۔ یمنی عوام کا سڑکوں پرنکل کرٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنا امریکی ۔ صہیونی سازشوں پر زور دار طمانچہ ہے۔محمود الزھار کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی طرف سےمکروہ شیطانی چالوں کے باوجود فتح و نصرت فلسطینی قوم کا مقدر ہوگی