• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ : صیہونی فوج کی پابندیاں جوتے کی نوک پر ، 50ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

ہفتہ 29-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ : صیہونی فوج کی پابندیاں جوتے کی نوک پر ، 50ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج  کی جانب سے عائد کی گئی بے جا پابندیوں کو فلسطینیوں نے جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، پابندی کی باجود 50ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور گرفتاریوں کے اعلان کے باوجود گزشتہ روز  جمعہ کو50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی آمد کا کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔

قابض صیہونی  فوج اور پولیس کی بھاری نفری کو  مسجد اقصیٰ، پرانے بیت المقدس اور اطراف میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا جاسکے تاہم فلسطینیوں نے صیہونی حکام کی تمام سازشوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے نماز جمعہ اداکیا ۔

قابض فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کیلئے بے  جا گرفتاریاں اور شناختی  پریڈ بھی کی لیکن وہ بھی فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے  میں ناکام رہی ،دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام نے قبلہ اول میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ تاریخ کے خطرناک اور فیصلہ کن موڑ سے گذر رہی ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کےنماازیوں پر اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اول صہیونی عدالتوں سے بالا تر ہے۔

Tags: شناختی پریڈصیہونی فوجقابض حکامقبلہ اوّلمسجد اقصیٰنماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.