(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجداقصی کے خطیب کی جانب سے مسلمانوں کو نماز جمعہ میں خصوصی شرکت کی دعوت کے موقع پر یہودی ربیوں نے بھی صہیونیوں کے اجتماع کے لیے وہیں وقت اور جگہ منتخب کرلی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق گزشتہ روز درجنوں صہیونی آبادکاروں نے قابض فوج کی سیکیورٹی میںمسجداقصی پردھاوا بولا اورمسجد کےصحن کے مختلف حصوں میں اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں مسجدمیں موجودفلسطینی مسلمان نمازیوں کو اشتعال دلانے کیشر پسندانہ کوشش کی گئی جس کے ساتھ ہی آباد کاروں کے گروہ نےمسجد کے مشرقی جانب طلمودی رسومات بھی ادا کیں۔
آبادکاروں نے مسجد اقصی کے مقدسات کی بے حرمتی کرتے ہوئے اگلے روزجمعہ کو اپنی اجتماعی دعا کے انعقاد کی جگہ متعین کی ۔
محکمہ اوقاف کےمطابق ٹیمپل کمیونٹی اسکول سے وابستہ یشوعی رہبانیت تحریک کے پیروکاریہودی ربی گروہ نےمسجد کے مشرقی حصہ جو ان کی مذہبی عبادات کے لیےمخصوص ہےکو چھوڑ کر یہودیوں کو اپنی اجتماعی دعامیں شرکت کی دعوت دی ہے جس کی ابتداء دوپہر ٹھیک ایک بجےمسجد اقصیٰ کے اندرکی جائے گی اور اس دعا کی قیادت ربی ایلیاہو ویبر اورمتعدد ربیوں کے انتہا پسند پیروکارکریں گے۔
واضح رہے کہ 2روز قبل مسجد اقصی کے امام اور خطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 70روز سے نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے بند مسجداقصیٰ کو فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی اجازت کے بعد مسجد کو نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے کا اعلان کیا تھا اور تمام مسلمانوں کو اقصی مسجد کے طویل صحن میں نماز جمعہ ادا کرنے کی دعوت عام دی تھی ۔
اہم بات یہ ہے کہ مسجد اقصی میں آج نماز جمعہ کےموقع پر مسلمانوں کامذہبی اجتماع ہونے جارہا ہے جس کا وقت وہی ہوگا جب یہودی ربی گروہ نے یہودیوں کو اپنی اجتماعی دعامیں شرکت کی دعوت دی ہے۔