(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے مسجد ابراہیمی پر اپنا غاصبانہ قبضہ مضبوط کرنے کے لیے مسجد اور اس کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم تاریخی مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو سنینہ نے قابض صہیونی حکام کے غیر قانونی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد ابراہیمی اور اس کے اطراف میں قابض صہیونی حکام کی جانب سے بڑی تعداد میں دوبارہ سی سی ٹی وی کیمراز کی تصیب کا واحد مقصد صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے پلان کے تحت مسجد ابراہیمی کو یہودیانے اور مساجد میں عبادت کے لیے آنے والےمسلمانوں کے حق کو غصب کر نے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاہدوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے اطراف میں کیمرے نصب کرنے سے قبل خار دار تاروں کی باڑھ لگا کر فلسطینی باشندوں کی آمد ورفت کو بند کر دیا تھا جس کے بعد سے فلسطینیوں کو مسجد کے بیرونی احاطے، پارک، اس کی چھت اور اندرونی مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے
انھوں نے مزید کہا کہ مسجد میں کیمروں کی تنصیب کا مقصد مسجد میں تلمودی تعلیمات کے لیے آنے والے یہودیوں کی مدد کرنا اور فلسطینی نمازیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مقدس مقام میں کھلی مداخلت اور مسجد پر اپنا غاصبانہ قبضہ مضبوط کرنا ہے