(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت تین ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد فلسطینی عبادت گاہوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
فلسطینی حکومت کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عائد کردہ دو ماہ پر مشتمل لاک ڈاؤن می نرمی کے تحت گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی اور بیت لحم میں چرچ آف نیٹیویٹی کو عبادت گزاروں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
مسجد ابراہیمی کو دوبارہ کھول نے کے اعلان کے بعد قابض صہیونی فوجیوں کی جانب سے پابندیوں کے باوجود سیکڑوں فلسطینی شہری صبح کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے ۔
اسی طرح بیت لحم میں چرچ آف نیٹیویٹی نے بھی اسرائیلی فوج کے سخت اقدامات کے باوجود عبادت گزاروں اور زائرین کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔