(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خلیجی ممالک کے درمیان مفاہمت کا سب سے زیادہ فائدہ مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں کو ہوگا ، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عرب ممالک کے درمیان مفاہمت اہم ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک کے اہم رہنما عزت الرشق نے سعودی عرب کے شہر”الولا” میں خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہی اجلاس کے انعقاد پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرب اقوام کے درمیان مسائل کے مکمل اوردیر پاحل کیلئے خلیجی ممالک کے درمیان مفاہمت، عرب عوام کی امنگوں کے حصول کیلئے اہم اقدام ہے، ان مسائل میں مسئلہ فلسطین سب سے اہم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ "یہ اجلاس خلیجی ممالک کے درمیان مفاہمت کے حصول کی تکمیل اور خلیجی ممالک کےمابین اتحاد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جس کے باعث خلیجی ریاستوں میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے نئے باب کھیلیں گے۔