(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مزید آٹھ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں کو فوری طورپر خالی کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔
فلسطینی سماجی کارکن رطب جبور کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوبی قصبے مسافر یطا کے آٹھ خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کیلئے اپنے گھروں کو فوری طورپر خالی کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل خصوصی طورپر صیہونی حکام کی جانب سے عتاب کا شکار ہے اور یہاں سے فلسطینی باشندوں کو بے دخل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیئے جارہے ہیں ، چند رو ز قبل صیہونی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے الخلیل کی تاریخی مسجد پر دھاوے کے دوران کہا تھا کہ الخلیل اسرائیل کا دل ہے ، اس شہر سے مسلمانوں کو نکلنا ہی ہوگا ۔