(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں نے جوتوں سمیت مسجد اقصی میں داخل ہوکر نمازیوں پر تشدد کیا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح درجنوں یہودی شرپسندآبادکاروں نے صیہونی پولیس اور فوج کے سخت حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی۔
صیہونی فوج کی موجودگی میں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے مسجد میں داخل ہوکرتمام مسلمان عبادت گزاروں پرمذہبی شر پسندانہ فقرے کسے اور انہیں تشد کر تےہوئے مسجد سے بے دخل کردیا اس دوران شر پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں گشت کی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
واضح رہے کہ یہودی شرپسند آبادکارو پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں سوائے جمعہ اور ہفتے کے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے ہیں اور یہودی آباد کاروں کے ان منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے ۔