(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے وقت کے ساتھ خرا ب ہورہی ہے اگر سخت اقدامات نہیں کیئے گئے تو حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے، لاک ڈاؤن ہفتہ 25 جولائی صبح سات بجے سے پیر 27 جولائی تک جاری رہے گا جس پر اتوار سے مزید سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔
احکامات کے مطابق اس دوران صرف بیکریوں، میڈیکل اسٹور اور ہنگامی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے ملازمین کو کام کی اجازت ہوگی۔
محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے وقوت کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے اگر سماجی رابطوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے ، انھوں نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت کارروائی کی جائیگی ۔