(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حما س کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کیلئے روس کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، حماس روس کی جانب سے مصالحت کی سنجیدہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتاہے ۔
روس کے سرکاری ٹی وی چینل’ رشیا ٹو ڈے’ کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ روس فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے اس حوالے سے حماس کی طرف سے ماسکو کے ذریعے رام اللہ اتھارٹی تک مصالحت کے حوالے سے چار شرائط پیش پہنچائے جائیں گی، جس میں پہلی شرط پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات، دوسری نیشنل کونسل کا اجلاس رام اللہ سے باہر منتقل کرنا تاکہ اس میں تمام قومی قوتیں شرکت کرسکیں، تیسری شرط قاہرہ میں تمام جماعتوں کے سیکرٹری جنرل کی سطح کی کانفرنس اور چوتھی اور آخری شرط تمام فلسطینی دھڑوں پرمشتمل قومی حکومت کی تشکیل ہے۔
ٹی وی کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے قومی مصالحت کے لیے غیرمعمولی لچک دکھائی مگر حکومت کی تشکیل کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ حماس کی کوششوں کو نظرانداز کرکے محمود عباس نے محمد اشتیہ کی قیادت میں حکومت تشکیل دے دی۔انہوں نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لافروف نے حماس کی قومی وحدت کے لیے شرائط کا خیر مقدم کیا ہے۔