(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں بحالی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ اور قطری سفیر کی غزہ آمد ، حماس قیادت سے اہم ملاقات میں غور طلب مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
قطر کی جانب سے صیہونی ریاست کے ظم وجبر کاشکامقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن سے بیت حانون گزر گاہ کے ذریعے غزہ پہنچے۔
محمد العمادی جمعرات کی شام غزہ پہنچے جہاں انہوں نے غزہ میں حماس کی قیادت سے اہم ملاقات کے دوران غور طلب مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق قطری سفیر کی آمد کا مقصد غزہ میں دوحا کے تعاون سے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کو آگے بڑھانا اور رکے ہوئے کام کو بحال کرنا ہے۔توقع ہے کہ قطری سفیر کی آمد کے بعد غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم بھی تقسیم کریں گے۔