(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الجزائر اور پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل بدھ کو قطر میں حماس رہنماؤں پر جابرانہ صہیونی حملے کا جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صہیونی طیاروں نے قطر میں حماس کے اعلی رہنماؤں کو حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی تاہم مقاومتی رہنما محفوظ رہے۔