(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ملک میں صحت کا شعبہ بری طرح تباہ ہوجائےگا۔
اسرائیل کے معروف انگریزی اخبار "ہاریتز "نےاپنی رپورٹ میں اسرائیل کی سلامتی کونسل کے حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکام نے خبردار کرتےہوئےکہا ہےکہ قدامت پسند صہیونیوں کی جانب سے اجتماعی طور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی اور حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرنے کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں ۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کورونا وائرس بہت تیزی کے ساتھ ملک میں پھیل رہا ہے اور یہی رفتار رہی تو جلد ملک کا صحت کا شعبہ تباہ ہوجائے گا حکام نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مہلک وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔
حکام نے کورونا وائرس کی روک تھام کی تمام تر ذمہ داری وزارت صحت کے بجائے فوج کے حوالے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں حالیہ ایام میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اور غیر مسبوق اضافہ ہوا ہے۔