• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قبلہ اول کے محافظ اس کی حفاظت کریں گے، الشیخ عبدالعظیم سلھب

بدھ 25-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قبلہ اول کے محافظ اس کی حفاظت کریں گے، الشیخ عبدالعظیم سلھب
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  فلسطینی عالم دین کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست انسداد کورونا وائرس کی مہم کو قبلہ اول کے خلاف اپنے مجرمانہ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کررہی ہے تاہم مسجد اقصیٰ کے محافظ  مقدس مقام کی حفاظت کریں گے۔

فلسطینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے  القدس اوقاف کونسل کے چیئرمین اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب نے کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے قابض صیہونی  ریاست کا تبدیل ہوتا ہوا مجرمانہ طرز عمل فلسطینی قوم کو مزید پرعزم انداز  سے قبلہ اول کےدفاع کی دعوت دیتا ہے، قابض ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ  میں اذان اور نماز کی ادائیگی پرعائد کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود قبلہ اول کے محافظ ہی مقدس مقام کی حفاظت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کورونا وائرس  کے خلاف اقدامات کو قبلہ اول کے خلاف اپنے مجرمانہ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کررہے ہیں تاہم مسجد اقصیٰ کے محافظ باقاعدگی کے ساتھ قبلہ اول کے دفاع اور مقدس مقام کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

واضح  رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوجی حکام نے عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں  مسجد اقصیٰ میں نماز اور اذان کی ادائیگی پرپابندی عائد  کردی تھی،  اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کیا تھا، قابض فوج نے الشیخ عبدالعظیم سلھب کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

Tags: الشیخ عبدالعظیم سلھبالقدس اوقاف کونسلصیہونی فوجقابض ریاستقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.