(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر صیہونی شرپسند آبادکاروں کے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر دھاوے جاری ،جبکہ قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی جاری۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظی حصارمیں درجنوں شرپسند صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی، یہودی آباد کاروںمیں یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دیگر حکومتی اراکین شامل تھے ۔
یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے دروازے باب رحمت اور 1967ء سے قابض صیہونی ریاست کے زیرقبضہ مراکشی دروازے سے علیحدہ علیحدہ گروپوں میں میں داخل ہوئے اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔