(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی عدالت میں فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کی سزاسنا دی گئی۔
مقامی ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی عدالت کی جانب سے ایک روز قبل بیت المقدس کے علاقےسلوان سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان محمد ریاض ابو تایہ کو بغیر کسی جرم کے گرفتاری کے بعد6 برس کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کی سزا سنادی۔
خیال رہےصہیونی قید میں محمد ریاض ابو تایہ پر کلعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کے بے بنیا د الزامات لگائے گئے ہیں جن میں سے تاحال کوئی جرم ثابت نہ ہو سکا اس کے باوجود نوجوان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس میں انہیں چھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے خلاف مجبور فلسطینی نوجوان کے خاندان اور اہل علاقہ صہیونی عدالت کے سامنے سراپہ احتجاج ہیں ۔