(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج فلسطینیوں پر مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے نہتےشہریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصبح مقبوضہ فلسطینی شہر جنین کے مشرق میں واقع جلبون نامی علاقے میں قابض صیہونی فوج نےبلا جواز کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان طالب علم محمد احمدابراہیم پر مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات عائدکرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیااور تشدد کر تے ہوئے نامعلوم تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 50 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے اکثر کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے کہ انھیں کہاں لے جایا گیا ہے۔