(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے خواتین ، بچوں اور سابق اسیران سمیت کم سے کم 30 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھرتلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی ، شمال مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقے العیساویہ سے 15 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا جبکہ صیہونی فوج نے غرب ارب اردن سے اٹھارہ سال سے کم عمر کے 3 بچوں مہند یوسف جابر، محدم عبیدہ الخطیب اور عبدالرحمان محمد جابر اور محمد ابو زھرہ اور اس کی بیٹی سمیت 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، گرفتاری کے بعد فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم اور جنین سے تین سابق فلسطینی اسیران خلیل شوکہ، عبداللہ عطا الھریمی اور جنین سے مصطفیٰ اسعد ابو الرب کوبغیر کسی مقدمے اور جرم کے دوبارہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے قباطیہ کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی جس کے بعد قابض فوج نے بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔