(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی مکمل سرپرستی میں مذہبی جنونی آبادکار شر پسندی پھیلانے کے لیے ہر وقت آزاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں صہیونی آباد کاروں کے گروہ نے قابض فوج کی نگرانی میں داخل ہوکر مسجد کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینی عبادت گزاروں کے سامنے قبل اول کے لیے نا مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں شدید مذہبی اشتعال انگیزی کو بڑھاوا ملا اور مسجد میں موجود نمازیوں اور آبادکاروں کے درمیان تصادم شروع ہوا جس میں درجنوں فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ صہیونی آباد کاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان تصادم کو بہانہ بناتے ہوئے قابض فوج کی جانب سے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے کر تشدد کیا جاتا ہے جبکہ ان گرفتاریوں میں صہیونی شر پسند آباد کارون کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف فلسطینی مسلمانوں کو ہی نشانہ بنا یا جاتا ہے۔