(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے بعد اب مسجد موسیٰ میں داخلے پر پابنیاں لگانی شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں واقع بیت المقدس سے20 کلومیٹر دور مشرقی شہر اریحا میں واقع حضرت موسیٰ علیہ سلام کے مزار مبارک کے آس پاس آج صبح سے قابض فوجی اہلکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد میں نقل و حرکت شروع۔
قابض فوج کی جانب سے مسجد میں داخل ہونے پر اس وقت پابندی عائد کردی گئی جب کہ تاریخی مسجدمیں نماز جمعہ کے اجتماع کے لیےقرب و جوار کے مختلف علاقوں سےسفر کرکے آنے والےمسلمان زائرین اورنمازیوں کی بہت بڑی تعدادنماز جمعہ کی منتظر تھی۔
واضح رہے کہ حضرت موسیٰ علیہ سلام کے مزار مبار ک سے متصل تاریخی مسجد موسیٰ کی بے حرمتی پر مقبوضہ فلسطین میں سخت تناؤ کی صورتحال ہے جس کے بعد گزشتہ ہفتےسے ہزاروں فلسطینی باشندوں نے تاریخی مسجد موسیٰ کی بے حرمتی کے خلاف اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ اعتکاف کیااور خون کے آخری قطرے تک مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیاتھا۔