(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوجیوں نے بغیر کسی وجہ کے رام اللہ کے مغرب ایک گاڑی پر اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مغربی قصبے بیت سیرا میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس نتیجے میں گاڑی میں سوار دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو ربڑ کے غلاف والی اسٹیل کی گالیاں ماری گئی جس کے سبب کاندھے میں گولی لگنے سے 25 سالہ مھراب اشھاب زخمی ہوا جبکہ 24 سالہ سلیم ازھار کی ٹانگ میں گولی لگی ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر بلا جواز فائرنگ کی ، انھیں نہ تو رکنے کا کوئی اشارہ کیا گیا اور نا کوئی وارننگ بغیر کسی وجہ کے اچانک ہی فائرنگ کی ،۔
وضح رہے کہ فلسطینی نوجوانوں کو بلا جواز فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد صہیونی فوج نے بیت سیرا قصبے پر دھاوا بولا اور جس کے جواب میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ انکی جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔