(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے جس کا مقصد صیہونی آبادکاری کیلئے فلسطینیوں کی اراضی کو استعمال کرنا ہے۔
قابض صیہونی آبادکاروں کیلئے غیر قانونی بستیوں تعمیر پر نظر رکھنے والی فلسطینی تنظیم کے رکن معتز بشارات نےبتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے وادی اردن کے شمال میں خربہ الدیر کے علاقے میں دو فلسطینی عمارتوں کی تعمیر کو روکنے فوری طورپر روکنے کا حکم دیا ہے اور خلاف ورزری کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی دھمکی دی ہے
انھوں نے بتایا کہ قابض فوج نے خربہ الدیرگاؤں پر دھاوا بولا اور ایک زرعی عمارت کی تعمیر اور وہاں بجلی کے حصول کیلئے سولر پینل کی تصیب کرنے والے فلسطینیوں کو کام روکنے کا حکم نامہ تھما دیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے وادی اردن سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہریوں کومسلسل ہراساں کرنا اور انکی زمینوں کو ضبط اور تعمیراتی کام کو روکنا اس بات کی کوشش ہے کہ فلسطینی یہ علاقہ صہیونی آبادکاروں کے لیے چھوڑ دیں اور وہ یہاں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام شروع کرسکیں