• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض فوج کا جنوبی لبنان میں جارحانہ حملہ

قابض اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری سے جنوبی علاقوں میں شہری شدید خوف و دہشت میں مبتلا۔

جمعرات 20-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
قابض فوج کا جنوبی لبنان میں جارحانہ حملہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کی دو بستیوں شحور اور دیرکیفا پر وحشیانہ فضائی حملے کیے۔ یہ بمباری اس انتباہ کے ایک گھنٹے بعد کی گئی جس میں رہائشیوں کو اپنے گھروں سے فوری انخلا کا حکم دیا گیا تھا تاکہ حملے شروع کیے جا سکیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مبینہ ڈھانچوں پر حملے شروع کیے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کی دوپہر قابض اسرائیلی فوج نے شحور اور دیرکیفا کے مکینوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ نام نہاد ’’حزب اللہ کے ٹھکانوں‘‘ کو نشانہ بنانے سے پہلے علاقے کو خالی کر دیں۔

لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ بدھ کو جنوبی لبنان کے قصبے الطیری پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحانہ بمباری سے ایک شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے الطیری میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو قتل کیا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ہدف بننے والا شخص علاقے میں حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کی تعمیر نو میں مصروف تھا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے طیاروں نے الطیری میں ایک کار پر دو میزائل داغے جس سے کئی افراد زخمی ہوئے اور گاڑیوں اور شہری املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائلوں کے ٹکڑے ایک طالب علموں کے باص سے بھی ٹکرائے جو اسی وقت وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔

الطیری جنوبی لبنان کے قضائے بنت جبیل میں واقع ہے جو قابض اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے اکثر کشیدگی کا شکار رہتا ہے۔ ایسی صورت حال میں شہری ہمیشہ خطرے میں رہتے ہیں۔

گذشتہ روز منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے صیدا کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں ایک خوفناک قتلِ عام کیا۔ اس حملے میں 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے پُرامن شہریوں سے بھرے اس کیمپ پر میزائل داغے جن کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوئے جن میں اکثریت معصوم بچوں کی تھی اور گھروں، دکانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ حملہ علاقے کی انسانی اور سکیورٹی صورتحال میں نہایت خطرناک اضافہ ہے۔

یہ سب کچھ جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحانہ مہم اور اس کے بڑھتے ہوئے حملوں کا حصہ ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عام شہری غیر محفوظ ہوتے جا رہے ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.