(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض ریاست میں صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 2 فلسطینی نوجوان نظام ابورموز پر 6 ماہ اور مجد کبہا پر 4 ماہ کے لیے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سےدو روز قبل ان فلسطینیوں کے گھروں پرنوٹس بھیجے گئے تھےاور نوجوانوں کو چار سے چھ ماہ کے لیے مسجد اقصی میں داخلے سے روکا گیا جس کے بعدسے اب ان مہینوں میں دونوں فلسطینی نوجوان قبلہ اول میں داخل نہیں ہوسکیں گے تاہم اس پابندی کے حوالے سےغیر قانونی صہیونی ادارے کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک عرصے سے صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی باشندوں پر مسجد اقصی میں داخلےپر پابندیاں عائد کر تے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد سے دور رکھنے کی شر پسندانہ سازشیں کی جا رہی ہیں جس کا مقصد مسلمانوں میں مسجد اقصی کی تاریخی اہمیت کو ختم کرنا ہے۔