(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں مجبور فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے صہیونی غیر قانونی تفتیشی مراکز میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے الخلیل کے رہائشی 18 سالہ محی الدین جہاد غیث نامی طالب علم کو اس وقت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لےلیا جب وہ الخلیل کے جنوبی علاقے کی صہیونی فوجی چوکی سے گزر رہا تھا ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی حراست میں فلسطینی طالب علم کی تلاشی کے دروان کوئی مشکوک شئے ہاتھ نہیں آئی تاہم فلسطینی طالب علم کو فوجی چوکی سے صہیونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔