• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض فوج نے مسجداقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے آنیوالے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کرلیئے

پیر 24-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض فوج نے مسجداقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے آنیوالے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کرلیئے
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے مکروہ حربوں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے ، فلسطینیوں پر بے جا پابندیوں کے باوجود صیہونی فوج مسلمانوں کو قبلہ اول میں جانے سے روکنےمیں مکمل طور پر بے بس ہوگئی ہے۔

گذشتہ جمعہ کو جب فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نمازجمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول کا رخ کیا تو انہیں جگہ جگہ پر قابض صیہونی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور ناکوں  کے ساتھ ساتھ  جگہ جگہ روک کر نہ صرف شناخت پریڈ کی بلکہ ان کے شناختی کارڈ بھی ضبط کرلیےگئے ۔

قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے تمام ترحربے ناکام ہوگئے ہیں  ، گزشتہ جمعہ کو سیکڑوں فلسیطنیوں کے  شناختی کارڈ ضبط کرنے  اور انھیں حراساں کرنے کے باوجود  50 ہزار سے زائد فلسطینی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے راستوں اور سڑکوں کی جگہ جگہ ناکہ بندی کررکھی تھی۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور دروازوں پر بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Tags: شناختی پریڈصیہونی فوجقبلہ اوّلمسجد اقصیٰنماز ج معہنماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.