(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی زمین ضبط کرلی ،قابض فوجیوں نے فلسطینی کاشتکاروں پربلا جواز آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد فلسطینی کاشت کار دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی گولان میں البقیعہ کے پہاڑی علاقوں میں فلسطینی کاشتکاروں پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی کاشتکار دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جس کے باعث قابض فوج نے فلسطینیوں کو ان کی زرعی زمین سے محروم کردیا ۔
تنظیم آزادی فلسطین کے ماتحت دیوار فاصل کے خلاف قائم کمیٹی نےشمالی وادی اردن میں البقیعہ کے مقام پر کاشت کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد فلسطینیوں نے کاشت کاری شروع کردی۔
واضح رہے کہ وادی اردن میں فلسطینی 10 ہزار سے زاید فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ زراعت پیشہ فلسطینیوں کو بنیادی انسانی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ وادی اردن میں 80 فی صد علاقے پر اسرائیلی ریاست کا قبضہ ہے اور اسرائیل نے اس علاقے پر 21 کالونیاں قائم ہیں۔