(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے رہائی پانے والے فلسطینی کوگھر سے تشدد کر تے ہوئے گرفتار کیا جس کے باعث گھر میں موجود بچے خوف زدہ ہو کر چیخنے لگے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں بیت الحم کے الخدر قصبے کے رہائشی فلسطینی قیدی محمود محمد صلاح جنہیں صہیونی قید سے کچھ عرصہ قبل رہا کیا گیا تھا اسرائیلی فوج نے گھرمیں تلاشی کے بہانے داخل ہوکر دوبارہ حراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے محمدصلاح پر کلعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام لگا کر بے گناہ فلسطینی کے اہل خانہ کے سامنے انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعثگھر میں موجود افراد میں بچے شدید ہراساں ہوئے اور خوف زدہ ہوکر رونے لگے تاہم قابض فوج نے محمد صلاح پر تشدد جاری رکھا اور انہیں حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔