(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو کم سن بچوں سمیت چار فلسطینی باشندوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا کے علاقے بئر عرنہ کے فراج خاندان کے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور روایتی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد 12 سالہ منصور اور 13 سالہ منتصرکو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔
دوسری جانب قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں پرانے شہر کے ساتھ واقع السعدیہ سےایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت عبداللہ حرباوی کے نام سے ہوئی۔ایک اور نوجوان آدمی جسکی شناخت محمد ابو فرح کے نام سے ہوئی کو پرانے شہر میں باب حطہ میں اسکے گھر سے اغؤا کیا گیا۔