(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی کی سماعت کو روک کر قابض صہیونی انتظامیہ ناحق نوجوان کو جسمانی اذیت کا شکار کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض عدالت نے قلقیلیہ کے مشرقی قصبہ عزون سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عمر حسن سالم کے مقدمے کی سماعت ملتوی کر تے ہوئے 2/2/2021 تک بڑھادی جس کے بعد قیدی کے خاندان کی جانب سے صہیونی جیل حکام کے خلاف شدیداحتجاجی مظا ہرہ کیا جارہا ہے۔
فلسطینی نوجوانوں کےمقدمے کی سماعت میں تاخیر سے متعلق فلسطینی خاندان اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے بغیر کسی جرم کے 2 ہفتوں سے نظر بندی کے دوران نوجوان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہوا ہے اور اس سلسلے کو مزید طول دینے کے لیے عدالت اور جیل حکام کی ملی بگھت سے پیشی میں مزید تاخیر کی جارہی ہے۔