(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی بستیوں میں سرچ آپریشن کے نام پر لوٹ مار اور تشدد کے خلا ف فلسطینی نوجوانوں کا احتجاج پر صیہونی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر کے ضلع قلقیلیہ میں صیہونی فوج نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران فلسطینیوں کے گھروں سے قیمتی سازوسامان سمیت ہزاروں شیکل کی رقم لوٹنے پر فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا اور قابض فوج پرپتھراؤ کیا ۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائیں جبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ، جس کی زد میں آکر ایک نوجوان زخمی جبکہ متعدد بے ہوش ہوگئے ۔